0
Tuesday 5 Jan 2021 22:21

علامہ سید جواد نقوی کا منہاج القرآن مرکز کا دورہ، وحدت امت از کتاب و سنت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

علامہ سید جواد نقوی کا منہاج القرآن مرکز کا دورہ، وحدت امت از کتاب و سنت کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے منہاج القرآن لاہور کے مختلف اداروں کا دورہ کیا اور اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر آف انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، علامہ ڈاکٹر اکبر الاظہری، علامہ محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر علی وقار قادری، راشد کلیامی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منہاج یونیورسٹی میجر ریٹائرڈ سلیمان، میجر ریٹائرڈ مبشر، شہزاد احمد خان نے اپنے اپنے متعلقہ اداروں کے متعلق علامہ سید جواد نقوی کو بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ علامہ سید جواد نقوی نے ادارہ منہاج القرآن کے احباب کو وحدت امت از کتاب و سنت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 908331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش