0
Tuesday 5 Jan 2021 23:32
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ نہ گئے تو کل سے ملک گیر احتجاج ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری

قاسم سلیمانی کی مزاحمت کے نتیجے میں گریٹر کا خواب دیکھنے والا اسرائیل سکڑنا شروع ہوگیا
وزیراعظم عمران خان کوئٹہ نہ گئے تو کل سے ملک گیر احتجاج ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سردار شہید قاسم سلیمانی، ابو مہدی مہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شہید قدس گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی نامور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کوئٹہ میں غریب محنت کشوں کو بےدردی سے شہید کیا گیا۔ مقتولین کے ورثاء گذشتہ تین روز سے جنازے رکھ کر شدید سردی میں وزیراعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔ انہیں ان کی غربت کے باعث نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ اگر وزیراعظم وہاں نہ گئے تو پورے پاکستان میں ملت تشیع مظلوموں کی حمات میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے گی۔ ہم شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اس خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے امریکہ اور اس کے حواریوں نے خطرناک کھیل شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اسرائیل کو گریٹر اور ایشیاء کو عدم استحکام کا شکار کرکے امریکہ پوری دنیا پر قابض ہونا چاہتا تھا۔ امت مسلمہ کی تقسیم کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ یہود و نصاریٰ کے اہداف کو ناکام بنانے کے لیے قاسم سلیمانی نے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ انہوں نے لبنان، شام  اور یمن کو ہتھیاروں کی تیاری سکھائی۔ انہوں نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر مجاہدانہ کردار ادا کیا۔ قاسم سلیمانی کی مزاحمت کے نتیجے میں گریٹر کا خواب دیکھنے والا اسرائیل سکڑنا شروع ہوگیا۔ قاسم سلیمانی کے تربیت یافتہ آج مزاحمتی تحریکوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ایشیاء اور امت مسلمہ کو ٹوٹنے سے بچانے میں قاسم سلمانی کا کلیدی کردار تھا۔ وہ انسانیت کے قدر دان تھے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ دشمن پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو ان کے حقیقی دوست و دشمن کی شناخت کرائی۔ کم ظرف دشمنوں نے ان پر چھپ کر وار کیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ قاسم سلمانی کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے، جس کی پوری دنیا کو مذمت کرنی چاہیئے تھی۔ قاسم سلیمانی کے بعد کھیل ختم نہیں ہوا بلکہ اسلام دشمنوں اور غاصبین کے خلاف مسلمانوں کے غم و غصہ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیل تسلیم نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان امت مسلمہ کا دل اور اسلام کا قلعہ ہے، اسے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکہ کی کمزوری اسرائیل کی تباہی ثابت ہوگی۔ ہم نے ظالمین عالم کو تباہ ہوتے دیکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 908344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش