اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے رکن صوبائی اسمبلی اور اے این پی چارسدہ کے ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمرزئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ایمل ولی خان نے شہید پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید پولیس اہلکار کی مغفرت فرمائے، اے این پی لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہیں۔