0
Tuesday 5 Jan 2021 23:42

وزیراعظم کے کوئٹہ جانے کی مخالفت کس نے کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم کے کوئٹہ جانے کی مخالفت کس نے کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم کو کوئٹہ وزٹ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کو کوئٹہ خود جانے کے بجائے ایسے وزراء کو بھیجیں جو شیعہ حضرات کی نبض کو جانتے ہیں اور خود اسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، اس دوران سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ وہ اس رائے کی مخالفت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کو خود جانا چاہیئے اور مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے بھی اعجاز شاہ کی تجویز کی تائید کی۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ قتل ہونے والے افراد سے متعلق یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے، جس پر وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق چاہی، اس پر وزیراعظم کے ایک معاون خصوصی نے ایک شیعہ رہنماء سے فون پر بات کی ہے، استفسار پر شیعہ رہنماء نے بتایا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں، قتل ہونے والے سب پاکستانی شیعہ ہزارہ ہیں، اسی دوران وزیراعظم نے زلفی بخاری اور علی زیدی کو فوری کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 908352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش