0
Wednesday 6 Jan 2021 00:24

پنجاب میں سرکاری، نجی اور دینی تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم نافذ کر دیا گیا

پنجاب میں سرکاری، نجی اور دینی تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم نافذ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی منظوری سے پنجاب میں اگلے تعلیمی سال سے پرائمری کلاسز کیلئے یکساں نصاب نافذ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی ٹی بی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق نصاب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذالعمل ہوگا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تمام سکولوں میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کی پابند ہوں گی۔ یکساں قومی نصاب اور درسی ماڈل کتب وفاقی حکومت نے تیار کی ہیں، جبکہ تیاری کے مراحل کے دوران تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تما م سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 908359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش