QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی دھرنے کی مخالف ہے لیکن اسکے فیصلے میں لچک ہے، رانا ثناء اللہ

6 Jan 2021 02:13

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ پہلے ضمنی اور سینیٹ الیکشن ہونگے، پھر لانگ مارچ ہوگا۔ لانگ مارچ اُس وقت تک جاری رہے گا، جب تک حکومت مستعفی نہیں ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ آنکھیں بند کرکے دریا میں چھلانگ لگا دیں۔ ۔جی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ پہلے ضمنی اور سینیٹ الیکشن ہونگے پھر لانگ مارچ ہوگا، لانگ مارچ اُس وقت تک جاری رہے گا، جب تک حکومت مستعفی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھرنے کی مخالف ہے لیکن اس کے فیصلے میں لچک ہے، پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری نہیں، لیکن جس وقت استعفے دینے کی بات کرتی ہے وہ درست ہے۔


خبر کا کوڈ: 908380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908380/پیپلز-پارٹی-دھرنے-کی-مخالف-ہے-لیکن-اسکے-فیصلے-میں-لچک-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org