0
Wednesday 6 Jan 2021 09:24

عثمان بزدار عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے صحتیاب نہیں ہوسکے

عثمان بزدار عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے صحتیاب نہیں ہوسکے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تقریباً دو ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں ںے قرنطینہ کرلیا تھا۔ فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر عثمان بزدار نے خود کو 14 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مطابق عثمان بزدار کو ایک دن پہلے سے ہلکے بخار اور فلو کی شکایت ہوئی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 908401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش