0
Wednesday 6 Jan 2021 11:49

اسٹریٹ کرائم 20 سے 25 فیصد کم ہوئے ہیں، شیخ رشید

اسٹریٹ کرائم 20 سے 25 فیصد کم ہوئے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم 20 سے 25 فیصد کم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں دونوں ڈکیتیوں کے ملزموں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فضا ختم کی گئی پولیس چوکیوں کے خلاف ہے، پولیس چوکیوں پر لوگ گھنٹوں دھکے کھاتے تھے، اب پولیس کے پاس گاڑیوں کا ڈیٹا ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 800 کے 800 کیمرے کام کریں گے اور ایگل اسکواڈ ہو گا، جب میں آیا تھا تو سیف سٹی کے 500 کیمرے تھے اب 800 کے 800 کام کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس چوکیوں پر یہ لوگ بھتا لیتے تھے، چوکیوں پر سیاحت کے لیے مری جانے والی خواتین، لڑکیوں کے سامان، پرس کی تلاشی لیتے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چوکیوں پر تلاشی کے باعث اسلام آباد آدھ پونا گھنٹہ دیر سے کھلتا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 908433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش