QR CodeQR Code

حکومت مگرمچھ کے آنسو بہانا چھوڑے، وزیراعظم فوری کوئٹہ جائیں، وزیر اطلاعات سندھ

6 Jan 2021 13:36

اپنے ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سانحہ مچھ کے شہداء کے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں، ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہداء کے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سانحہ مچھ کے شہداء کے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں، ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وزراء اور ترجمان رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے، انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیراعظم کو فوراً کوئٹہ جانا چاہیے، وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے اور وزیراعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں، کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ہمدردی کیلئے بھی وزیراعظم نہیں آئے۔


خبر کا کوڈ: 908468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908468/حکومت-مگرمچھ-کے-آنسو-بہانا-چھوڑے-وزیراعظم-فوری-کوئٹہ-جائیں-وزیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org