0
Wednesday 6 Jan 2021 14:32

شمالی کوریا کے سربراہ نے ناکامیوں کا اعتراف کر لیا

شمالی کوریا کے سربراہ نے ناکامیوں کا اعتراف کر لیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے ملک کی معاشی حالت کی ابتر صورتحال پر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کِم نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں اعتراف کیا کہ تقریباً تمام شعبوں میں ملکی اقتصادی ترقی کا منصوبہ بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے گزشتہ 5 سالوں کو ملک کی بد سے بدترین حالت کے لیے بے مثال قرار دیا۔ کِم جونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں درپیش موجودہ مختلف چیلنجز پر یقینی اور تیزی سے قابو پانے کا راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی خود اعتمادی اور اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کریں۔ شمالی کوریا کے سربراہ نےکہا کہ گزشتہ 5 سال کی اقتصادی حکمت عملی کے نتیجے میں تمام شعبوں میں ہماری مقاصد پورے نہیں ہو سکے۔ کِم کا کہنا تھا کہ جہاں ہمارے تجربات اور کاموں میں غلطیاں ہوئیں ہم اس تمام صورتحال کا گہرائی سے جامع تجزیہ کریں گے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر اور کِم کی ملاقات کے بعد سے امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات میں تعطل ہے جب کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے شمالی کوریا نے اپنی سرحدوں کو بند کر رکھا ہے جس سے اسے مزید تنہائی کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 908482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش