0
Wednesday 6 Jan 2021 15:01

ایم کیو ایم حکومت کی اعلانیہ اور پیپلز پارٹی غیر اعلانیہ اتحادی ہے، فیصل سبزواری

ایم کیو ایم حکومت کی اعلانیہ اور پیپلز پارٹی غیر اعلانیہ اتحادی ہے، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی پیدائش سے قبل ایم کیو ایم منتخب ہوتی رہی ہے، ان کے والد ایم کیو ایم کے ووٹوں کی طلب میں نائن زیرو آتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اعلانیہ اور پیپلز پارٹی غیراعلانیہ اتحادی ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنی پارٹی کو تمام اسمبلیوں سے مستعفی کرائیں، بلاول ایسا کریں گے تو ایم کیو ایم جمہوریت کے لئے ان کی قربانی پر داد دے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بلدیاتی حکومت سے واٹر بورڈ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی چھیننے کا سہرا بلاول کے سر ہے، ماسٹر پلان، بڑی سڑکوں کا اختیار اور وسائل چھیننے کا سہرا بھی بلاول کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول جس 18ویں ترمیم کی دہائی دیتے ہیں اس میں آرٹیکل 140 اے بھی شامل ہے، این ایف سی کی دہائی دینے والوں نے تیرہ سال سے مالیاتی کمیشن نہیں بنایا۔
خبر کا کوڈ : 908488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش