0
Wednesday 6 Jan 2021 16:54

سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شیخ رشید

سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ہدایت پر کوئٹہ کا دورہ کیا، معلوم نہیں وزیراعظم کوئٹہ جاتے ہیں یا نہیں، متاثرین کے آٹھ میں سات مطالبات مان لیے ہیں، ان کو سمجھنا چاہیئے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے، کونے کونے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، کافی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے، تاہم جنہوں نے یہ واقعہ کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے دھرنے سے متعلق کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ لوگ آتے ہیں تو آنے دیں، کوئی مسئلہ نہ ہوا تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا، اگر وہ آرہے ہیں تو میں یہی کر سکتا ہوں کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کان کن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 908514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش