0
Wednesday 6 Jan 2021 19:01

صوبہ سمنان میں ایرانی ڈرونز کی وسیع نمائش

صوبہ سمنان میں ایرانی ڈرونز کی وسیع نمائش
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز ایرانی صوبے سمنان میں وسیع فوجی مشقوں کا آغاز ہوا جس کے ساتھ ہی ساتھ ملک میں تیار کردہ سینکڑوں ڈرون طیاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سوموار کی صبح منعقد ہونے والی اس نمائش میں ملک میں تیار کردہ انواع و اقسام کے اور کم و زیادہ رینج کے حامل لڑاکا، شناختی، جاسوس، جنگی اور خود کش ڈرونز کو رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آپریشنز ریئر ایڈمرل سید محمود موسوی کا کہنا تھا کہ جنگی ڈرون آپریشنز میں ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے ہوائی مقابلہ، ہوائی اہداف کی تباہی اور مختلف بموں، صحیح نشانے پر مار کرنے والے میزائلوں و وسیع پیمانے پر استعمال کئے جانے والے خود کش ڈرونز کے ذریعے زمینی اہداف کی مکمل تباہی ان اقدامات میں سے ہیں جنہیں ان مشقوں میں دہرایا جا رہا ہے۔

سید محمود موسوی نے کہا کہ دشمن کی سرزمین پر اہم و حساس اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے ملک کے جنوبی پانیوں میں بحری بیڑوں سے پرواز کرنے والے نیوی کے لانگ رینج اور نشانے کے عین اوپر مار کرنے والے خود کش ڈرون طیاروں کی مشقیں بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں میں مصروف یو اے وی یونٹس کا اس دوران پورے ملک کے مختلف مقامات اور ملک کی زمینی، دریائی اور ہوائی سرحدوں کے مانیٹرنگ سسٹمز کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی ان وسیع فوجی مشقوں کا ایک اہم پہلو ہے۔ واضح رہے کہ اس نمائش میں سینکڑوں ملکی ساختہ ڈرون طیارے رکھے گئے تھے جن میں سے اہم درج ذیل ہیں:

1. کمان-12
نشانے کے عین اوپر مار کرنے والے میزائلوں سے لیس لڑاکا ڈرون طیارہ جو مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ جدید سائبر وار بھی لڑ سکتا ہے؛
رفتار                   :  200 کلومیٹر فی گھنٹہ
پرواز کا دورانیہ      :  10 گھنٹے
آپریشنل ریڈیس    :  1000 کلومیٹر
وزن :  450 کلو گرام
درکار رن وے :  400 میٹر
وارہیڈ کا وزن :  100 کلوگرام
اسلحہ  :  30 کلومیٹر کی رینج کا حامل "اخگر میزائل"




 
2. نیول ڈرون سیمرغ
آپریشن               :  مانیٹرنگ، ٹریکنگ اور ہوائی مقابلہ
لمبائی      :  8 میٹر
پروں کی لمبائی :  16 میٹر
آپریشنل ریڈیس :  1500 کلومیٹر
پرواز کی بلندی :  24 ہزار فٹ
پرواز کا دورانیہ :  24 گھنٹے

کدام رزمایش پهپادی ارتش

3. کیان
آپریشن               :  مانیٹرنگ، ہوائی مقابلہ، دشمن کے ایئرڈیفنس سسٹمز کو گمراہ کرنا اور ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز کے رینج میں اضافہ
رفتار :  480 کلومیٹر فی گھنٹہ
آپریشنل ریڈیس    :  1000 کلومیٹر
وزن :  450 کلو گرام
درکار رن وے :  400 میٹر
وارہیڈ کا وزن :  100 کلوگرام
اسلحہ  :  30 کلومیٹر کی رینج کا حامل "اخگر میزائل"
 
کدام پهپاد‌ها در رزمایش پهپادی ارتش حضور داشتند؟

4. یسیر
آپریشن               :  مانیٹرنگ
لمبائی :  1 میٹر
آپریشنل ریڈیس    :  200 کلومیٹر
وزن :  20 کلو گرام
خصوصیت : ریڈار میں نہ آنے والا اور آٹو پائلٹ کا حامل
    لانچر کے ذریعے لانچ کیا جاتا ہے اور پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ



5. جیٹ ڈرون کرار
رفتار    : 900 کلومیٹر فی گھنٹہ
آپریشنل ریڈیس    : 1000 کلومیٹر
پرواز کی اونچائی : 7,500 تا 40 ہزار فٹ
وارہیڈ : 250 کلوگرام
خصوصیات : ایران کا پہلا جیٹ ڈرون طیارہ، آٹوپائلٹ، آپریشن روم کے ساتھ مسلسل رابطے کے بغیر مکمل آپریشن کی انجام دہی، پرواز کے دوران ری پروگرامنگ و مشن کی تبدیلی کا امکان، دشمن کے نفوذ سے بچاؤ کے لئے ہر قسم کے ارتباط کے خاتمے کی قابلیت اور جدید ترین نیویگیشن سسٹم کا حامل
    سالڈ فیول میزائل لانچر کے ذریعے لانچ کیا جاتا ہے اور پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ
اسلحہ : 250 تا 500 پونڈ وزنی بم، ہوا سے مار کرنے والا اینٹی شپ میزائل "کوثر"، میزائل "ثاقب"، ایرانی جے ڈیم گائیڈڈ بم "رعد-301"، گائیڈڈ بم "سدید-342"











6. ابابیل
آپریشن : تصویر برداری، اطلاعات کی جمع آوری، جاسوسی، الیکٹرانک جنگ، متعدد اہداف پر حملے کی صلاحیت
وزن : 120 کلوگرام
آپریشنل ریڈیس : 120 تا 150 کلومیٹر
پرواز کی بلندی : 14 ہزار فٹ
پرواز کا دورانیہ : 6 گھنٹے
رفتار : 300 کلومیٹر فی گھنٹہ
خصوصیات : آٹو اسٹیبلائزر سسٹم 123، جی پی ایس سسٹم اور آٹو پائلٹ
تاریخی آپریشن : امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے وینسینیس (USS Vincennes) کی مکمل کوریج

کدام رزمایش پهپادی ارتش

7. مہاجر
رفتار                   :  200 کلومیٹر فی گھنٹہ
پرواز کا دورانیہ : 12 گھنٹے
وارہیڈ : 40 کلوگرام
اسلحہ : انواع و اقسام کے لیزر گائیڈڈ میزائل، گائیڈڈ و فری فال بم اور "قائم" میزائل۔
خصوصیات : انتہائی چھوٹے رن وے سے ٹیک آف و لینڈ کی صلاحیت، لیزر و انفراریڈ پر مبنی آپٹو الیکٹرانک ڈیٹیکشن سسٹم، دشمن کی جاسوسی سے متعلق متعدد الیکٹرانک ایواسڈراپنگ سسٹم (Electronic Eavesdropping Systems)، الیکٹرانک حملے کا مقابلہ، دشمن کے نظام میں خلل پیدا کرنے کا الیکٹرانک (Disruptive) سسٹم، دشمن کی شناخت کا خودکار نظام، خودکار پرواز اور لینڈنگ کا پیشرفتہ سسٹم
تاریخی آپریشن : دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی شناخت اور انہیں قائم گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنانا

کدام پهپاد‌ها در رزمایش پهپادی ارتش حضور داشتند؟



8. صادق
رفتار                   :  200 کلومیٹر فی گھنٹہ
پرواز کی بلندی : 15 ہزار فٹ
وزن : 242 کلومیٹر
پرواز کا دورانیہ : 6 گھنٹے
آپریشنل ریڈیس : 200 کلومیٹر
اسلحہ : "قائم" و "میثاق" جیسے انواع و اقسام کے لیزر گائیڈڈ
و فری فال بم





9. خودکش ڈرونز و کواڈ کاپٹرز
ہیلی کاپٹر "214" کے ذریعے لانچ کیا جانے والا فوج کا خود کش ڈرون اور انواع و اقسام کے کواڈ کاپٹرز۔

کدام رزمایش پهپادی ارتش

اس حوالے سے ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی تیار کردہ رپورٹس:



خبر کا کوڈ : 908523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش