0
Wednesday 6 Jan 2021 19:56

تابعدار خان کا لواحقین شہداء ہزارہ کوئٹہ کے پاس نہ جانا انتہائی شرمناک عمل ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ

تابعدار خان کا لواحقین شہداء ہزارہ کوئٹہ کے پاس نہ جانا انتہائی شرمناک عمل ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے تابعدار خان کا لواحقین شہداء ہزارہ کوئٹہ کے پاس نہ جانا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ نالائق اعظم سانحہ مچھ کو معمولی واقعہ سمجھ رہے ہیں، چار دنوں سے مظاہرین ملک عزیز پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کا انتظار کر رہے ہیں۔ زیر تربیت اعظم ملکی معاملات سے بے خبر سلیکٹڈ اور الیکٹڈ وزیراعظم میں فرق ظاہر ہوگیا ہے۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین سلیکٹڈ اعظم کے ساتھ وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت اور گلگت بلتستان حکومت میں اتحادی ہے، جو کہ اس وقت لواحقین شہدائے مچھ دھرنوں میں بھی شامل ہے۔ ذرا سلیکٹڈ اعظم کی حکومت سے ہاتھ کھینچ لے تو ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے دار کو مظاہرین کے پاس پہنچنے میں آسانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 908557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش