0
Wednesday 6 Jan 2021 19:59

کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضگی کی بجائے ہم سے اظہارِ تشکر کرنا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب

کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضگی کی بجائے ہم سے اظہارِ تشکر کرنا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضگی کی بجائے ہم سے اظہارِ تشکر کرنا چاہیئے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کی ترقی کا بیڑا اٹھایا ہے، کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضگی کی بجائے ہم سے اظہار تشکر کرنا چاہیئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کے عوام پچھلے 32 سال سے ترقی سے محروم تھے، کورنگی میں صرف فشرمین چورنگی نہیں بلکہ طویل شاہراہ بھی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق بلاول کے بیان پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، ایم کیو ایم پاکستان اگر مردم شماری پر سنجیدہ ہے تو بلاول بھٹو کا ساتھ دے، متحد ہوکر ہی کراچی کی حقیقی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ آپ نے 30 سالوں میں کراچی میں کیا کیا؟ دنیا جانتی ہے، ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کی اتحادی ہوکر کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 908558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش