QR CodeQR Code

کوٹلی آزاد کشمیر میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج

6 Jan 2021 21:22

مضافات میں کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ مظلومین کی حمایت اور ان کے مطالبات کی تائید مین احتجاج کا سلسلہ بڑھانے کیلئے رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ احتجاج میں شریک بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے کتبے اٹھا رکھے ہیں جن پر احتجاجی نعرے درج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں شعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادت کے خلاد مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوتلی کے سیکرٹری جنرل سید طاہر عباس بخاری قیادت میں چوک شہیداں کوٹلی میں شہدائے مچھ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کوٹلی اور مضافات میں کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ مظلومین کی حمایت اور ان کے مطالبات کی تائید مین احتجاج کا سلسلہ بڑھانے کیلئے رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ احتجاج میں شریک بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے کتبے اٹھا رکھے ہیں جن پر احتجاجی نعرے درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 908573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908573/کوٹلی-آزاد-کشمیر-میں-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-سانحہ-مچھ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org