0
Wednesday 6 Jan 2021 21:50

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی شرکت

پوری شیعہ قوم حالیہ دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پر ہے، حافظ کاظم رضا نقوی
لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر گورنر ہاوس کے باہر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام دھرنا جاری ہے۔ اس موقع شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے وفد نے ایم ڈبلیو ایم اور کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔ اس موقع پر کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم نے بھی کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پوری شیعہ قوم حالیہ دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں دھرنے میں شرکت کرکے دشمن کو پیغام دیا ہے کہ ملت جعفریہ متحد ہے، ہم کوئٹہ کے متاثرین کو انصاف ملنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ اسلام اور پاکستان دشمنوں کی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھ واقعہ میں ملوث دہشت گرد انسان نہیں بلکہ انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہر باضمیر انسان اس واقعہ پر افسردہ ہے، ہم اپنے ہزارہ بھائیوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء وحدت میں ہے، ہمیں فرقہ واریت اور دہشت گردی کی ہر مقام پر حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مچھ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 908580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش