QR CodeQR Code

دشمن کو ہمارے ہاں اندر سے ہی میر جعفر اور میر صادق مل جاتے ہیں، علی زیدی کا کوئٹہ دھرنے سے خطاب

6 Jan 2021 23:13

وفاقی وزیر نے کوئٹہ دھرنے سے خطاب میں کہا کہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے تو ہم سنتے تھے کہ بیرونی ہاتھ ہیں، میں آج حکومت کے اندر رہ کر آپ کو ثبوت بھی دے دیتا ہوں، یہ کلبھوشن یادیو جیسے لوگ یہیں سے پکڑے گئے تھے، ان کے بیان آپ کو یاد ہونے چاہئیں کہ وہ کیا کہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کیساتھ کوئٹہ میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی دشمن ملک میں اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں اندر سے ہی میر جعفر اور میر صادق مل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے تو ہم سنتے تھے کہ بیرونی ہاتھ ہیں، میں آج حکومت کے اندر رہ کر آپ کو ثبوت بھی دے دیتا ہوں، یہ کلبھوشن یادیو جیسے لوگ یہیں سے پکڑے گئے تھے، ان کے بیان آپ کو یاد ہونے چاہئیں کہ وہ کیا کہتے تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات دیکھ لیں کہ پاکستان میں کیسے تباہی کرنی ہے، وہ فالٹ لائنز میں کھیلتے ہیں اور میری عاجزانہ گزارش ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے ہیں ان کو ہمیں اب دفنانا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر مملکت آئیں گے اور وزیر اعلیٰ کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے تدفین کو مشروط نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ پاکستان نہیں ہے جس کے بارے میں ہم نے سوچا تھا لیکن جتنے بھی بیرون عناصر ہیں پاکستان ان کو شکست دے گا۔


خبر کا کوڈ: 908583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908583/دشمن-کو-ہمارے-ہاں-اندر-سے-ہی-میر-جعفر-اور-صادق-مل-جاتے-ہیں-علی-زیدی-کا-کوئٹہ-دھرنے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org