QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی، عثمان بزدار

6 Jan 2021 23:37

پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، مسترد شدہ عناصر جنوبی پنجاب پر پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب پر سیاست چمکانے والے ناکام رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے، ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا اور ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے۔ سابقہ ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی بجٹ کی رنگ فنسنگ کی ہے، اب جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کئے جاسکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 908599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908599/تحریک-انصاف-کی-حکومت-نے-جنوبی-پنجاب-کو-نئی-شناخت-دی-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org