QR CodeQR Code

کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا نے الرٹ جاری کر دیا

6 Jan 2021 23:23

نیکٹا کے مطابق دہشتگرد کراچی کے اہم سرکاری دفتر یا آفیسر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ نیکٹا کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ، آئی سندھ اور سندھ رینجرز کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی (نیکٹا) نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوۓ کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات ہیں کہ کراچی میں بڑی دہشتگردی کا خطرہ ہے، غیر ملکی ایجنسیاں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ نیکٹا کے مطابق دہشتگرد کراچی کے اہم سرکاری دفتر یا آفیسر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ نیکٹا کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور سندھ رینجرز کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 908600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908600/کراچی-میں-دہشتگردی-کا-خطرہ-نیکٹا-نے-الرٹ-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org