QR CodeQR Code

چنیوٹ، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج

6 Jan 2021 23:29

احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اخلاق شیرازی سمیت مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک کوئٹہ میں شہدا کے لواحقین کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی بیہیمانہ شہادتوں کیخلاف کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر شہدا کے لواحقین نے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ شہدا کے لواحقین کی حمایت اور دہشت گردی کے واقعہ کیخلاف احتجاج کے طور پر ملک بھر میں مظاہروں کا دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چنیوٹ میں احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اخلاق شیرازی سمیت مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک کوئٹہ میں شہدا کے لواحقین کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 908601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908601/چنیوٹ-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کا-سانحہ-مچھ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org