QR CodeQR Code

سانحہ مچھ کی مذمت، ریاست عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، سعد رضوی

6 Jan 2021 23:47

اپنے مذمتی بیان میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ نے مزدوروں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکت اور اسلام آباد میں اسامہ کا قتل حکومت کی کھلی ناکامی کا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے بلوچستان کے علاقہ مچھ میں مزدوروں کے بہیمانے قتل پر اظہار افسوس کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں حافظ سعد رضوی نے مزدوروں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ ریاست عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکت اور اسلام آباد میں اسامہ کا قتل حکومت کی کھلی ناکامی کا ثبوت ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے اپنے ہی حلف سے روگرانی کر رہے ہیں، ملک میں لاء اینڈ آڈر کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری آج خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہا، ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے ماﺅں کے بچوں کو قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، اسلام آباد میں نوجوان طالب علم اسامہ کو دن دہاڑے قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 908602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908602/سانحہ-مچھ-کی-مذمت-ریاست-عام-شہریوں-کے-تحفظ-میں-ناکام-ہوچکی-ہے-سعد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org