0
Wednesday 6 Jan 2021 23:50

کبیروالا، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام کبیروالا میں سانحہ مچھ کیخلاف علامتی دھرنا

کبیروالا، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام کبیروالا میں سانحہ مچھ کیخلاف علامتی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کبیروالا میں مجلسِ وحدت المسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے چوک ٹاون ہال میں احتجاجی علامتی دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے فوری کوئٹہ پہنچیں اور سانحہِ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا، احتجاجی مظاہرین نے واقعہ پر آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دھرنے سے علامہ سید مرید حسین کاظمی، علامہ غلام شبیر، سید فرخ رضا ترمزی اور ڈاکٹر شرافت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کا بلوچستان میں بہمانہ قتل عام معمول بن چکا ہے، ہزارہ برادری کی نسل کشی روکنے کے لیے بلوچستان اور وفاقی حکومت سخت اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ ہزارہ برادری کو تحفظ کون فراہم کرے گا، وزیراعظم عمران خان آرمی چیف فوری طور وہاں کوئٹہ ہزارہ برادری کے پاس پہنچیں، ہزارہ برادری کے وزیراعظم عمران خان مطالبات پورے کریں، ہزارہ برادری کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 908603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش