0
Thursday 7 Jan 2021 02:37

نیب کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے، چیئرمین نیب

نیب کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نیب کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے جہاں سراہا ہے وہیں نیب کو  مبینہ بد عنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں اضافہ عوام کے نیب پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔نیب افسرا ن  قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے۔اس لیے یہاں آنے والے ہر شخص کی عز ت و احترام کو یقینی بنایا جائے،اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 908622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش