0
Thursday 7 Jan 2021 13:21

جنڈ ضلع اٹک، جامعہ جعفریہ کے زیراہتمام سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج

جنڈ ضلع اٹک، جامعہ جعفریہ کے زیراہتمام سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں کے خلاف جامعہ جعفریہ زیر سرپرستی مرکز افکار اسلامی کے علما و مدرسین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی مرکزی امام بارگاہ محلہ حسین آباد پولیس چوکی باب جنڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر جامعہ جعفریہ جنڈ کے منتطم مولانا سید سعید حیدر ہمدانی اور مدرس جامعہ مولانا لیاقت رانجھا نے شرکا سے خطاب کیا۔ انہوں نے خطابات میں کہا کہ مظلوم کی حمایت ور ظالم سے نفرت ہر مسلمان کا عقلی اور شرعی وظیفہ ہے، اہلیان جنڈ مظلوم ہزارہ مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سز ادی جائے۔ ریلی کے اختتام پر مقامی رہنما اشفاق شاکر نے قراردادیں پیش کیں۔
خبر کا کوڈ : 908625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش