QR CodeQR Code

کیپیٹل ہل عمارت میں مظاہرین کا داخل ہونا ناقابل قبول ہے، مائیک پومپیو

7 Jan 2021 10:01

امریکی وزیر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا، مقاصد کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کے ہر شہری کے بنیادی حق پر یقین رکھتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل عمارت میں مظاہرین کا داخل ہونا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا، مقاصد کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کے ہر شہری کے بنیادی حق پر یقین رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے، ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ چھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ امریکی پارلیمنٹ عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 908636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908636/کیپیٹل-ہل-عمارت-میں-مظاہرین-کا-داخل-ہونا-ناقابل-قبول-ہے-مائیک-پومپیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org