QR CodeQR Code

ٹرمپ کی ٹوئٹس ڈیلیٹ، فیس بک پوسٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بلاک

7 Jan 2021 10:35

ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کی 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیں اور ساتھ ہی 12 گھنٹوں کے لیے ان کا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرمپ ٹوئٹ نہیں ہٹائیں گے ان کا اکاؤنٹ لاک رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ٹوئٹر نے واشگنٹن میں ہنگاموں پر امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دیں۔ واشنگٹن میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹ میں امریکیوں کی حق تلفی کا کہا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کو دور رکھنے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، امریکی آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کی 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیں اور ساتھ ہی 12 گھنٹوں کے لیے ان کا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرمپ ٹوئٹ نہیں ہٹائیں گے ان کا اکاؤنٹ لاک رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 908638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908638/ٹرمپ-کی-ٹوئٹس-ڈیلیٹ-فیس-بک-پوسٹ-اور-ٹوئٹر-اکاؤنٹ-بھی-بلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org