QR CodeQR Code

ماضی میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنانیوالے انتہا پسند داعش کیساتھ مل گئے ہیں، عمران خان

7 Jan 2021 11:57

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جو کچھ مچھ میں ہوا وہ بہت افسوسناک ہے، ہزارہ برادری کی مدد اور تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں انتہا پسند گروپ بلوچستان کی ہزارہ برادری کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب یہ انتہا پسند گروپ اسی داعش سے مل گئے ہیں جس نے مچھ واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ مچھ میں ہوا وہ بہت افسوسناک ہے، ہزارہ برادری کی مدد اور تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں انتہاپسند گروپ بلوچستان کی ہزارہ برادری کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب یہ انتہاپسند گروپ اسی داعش سے مل گئے ہیں جس نے مچھ واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے جب ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا تو میں اپوزیشن میں تھا اور کوئٹہ گیا تھے۔


خبر کا کوڈ: 908660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908660/ماضی-میں-ہزارہ-برادری-کو-نشانہ-بنانیوالے-انتہا-پسند-داعش-کیساتھ-مل-گئے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org