QR CodeQR Code

واشنگٹن، ہنگامہ آرائی میں 4 افراد ہلاک

7 Jan 2021 12:15

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے میئر موریل باؤزر نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی میں خاتون سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی میئر موریل باؤزر نے شہر میں پبلک ایمرجنسی نافذ کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میئر موریل باؤزر نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ میئر موریل باؤزر کاکہنا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ 21 جنوری تک ہو گا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 908668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908668/واشنگٹن-ہنگامہ-ا-رائی-میں-4-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org