QR CodeQR Code

صہیونی ریاست اولین ترجیح، سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، امریکا

10 Aug 2011 19:49

اسلام ٹائمز:امریکی محکمہ دفاع کے تعاون سے تیارہ کردہ اینٹی راکٹ سسٹم " آئرن ڈوم" کی تنصیب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا ملک مالی بحران کا شکار ہے، تاہم اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اس کی مدد کرتا رہے گا۔


مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈان چابیرو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے اس پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کےساتھ کیے گئے تمام دفاعی معاہدے برقرار رکھے گا اور خطے میں اسرائیل کی دفاعی بالادستی کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی سفیر نے ان خیالات کا اظہار امریکی محکمہ دفاع کے تعاون سے تیارہ کردہ اینٹی راکٹ سسٹم" آئرن ڈوم" کی تنصیب کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا ملک مالی بحران کا شکار ہے، تاہم اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اس کی مدد کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ امریکی سفیر نے اسرائیلی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی یقین دہانی ایک ایسے وقت میں کرائی ہے جب خود امریکا تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گذر رہا ہے۔ مالیاتی بحران اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ امریکی حکومت کو اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے ان کے خزانے میں رقوم نہیں اور صدر اوباما قرض لے کر ملکی نظام چلا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 90871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90871/صہیونی-ریاست-اولین-ترجیح-سلامتی-پر-آنچ-نہیں-آنے-دیں-گے-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org