0
Friday 8 Jan 2021 19:57

مظاہرہ کرنے والے 60 کسان دم توڑ چکے پھر بھی مودی خاموش بیٹھے ہیں، کانگریس

مظاہرہ کرنے والے 60 کسان دم توڑ چکے پھر بھی مودی خاموش بیٹھے ہیں، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہلی کی سرحد پر تحریک کررہے کسانوں کی پریشانی کو نہیں سمجھتے اور ان کے درد پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، اس لئے مایوس ہوکر تحریک جاری رکھے ہوئے کسان ٹریکٹر ریلی نکالنے کے لئے مجبور ہورہے ہیں۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ مودی کسانوں کے ساتھ بے رحم ہوکر برتاؤ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کسانوں کی تکلیف کو نہیں سمجھ پارہے ہیں، اسی لئے ان کے بارے میں کچھ بھی سوچنے سمجھنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحد پر شدید سردی میں تحریک کررہے کسان بہت پریشان ہیں، وہ سخت ٹھنڈ میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران احتجاج کرنے والے کسانوں میں سے اب تک 60 کسان دم توڑ چکے ہیں لیکن حکومت ان کے بارے میں کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی کو کسانوں ہی نہیں، عام لوگوں کے ساتھ ہورہے ظلم کی بھی فکر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 908721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش