QR CodeQR Code

4G انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق عنقریب خوشخبری دی جائیگی، ایل جی سنہا

8 Jan 2021 14:54

ایل جی سنہا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ فور جی انٹرنیٹ سروس صرف دو اضلاع میں چل رہی ہے لیکن اس کے بارے میں ایک کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 4G انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں ’خوشخبری‘ عنقریب دی جائے گی۔ فی الوقت تیز رفتار انٹر نیٹ سروس جموں کشمیر کے محض دو اضلاع میں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں عنقریب خوشخبری دی جائے گی۔ ایل جی سنہا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ فور جی انٹرنیٹ سروس صرف دو اضلاع میں چل رہی ہے لیکن اس کے بارے میں ایک کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بتایا کہ وہ لاوے پورہ ’انکاونٹر‘ سے متعلق حقائق’ مناسب وقت‘ پر دیں گے۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مرکز ی زیر انتظام جموں کشمیر ایک حساس علاقہ ہے۔ میں نے لاوے پورہ’ انکاونٹر‘ کے بارے میں فورسز اور مہلوکین کے گھروالوں کا نقطہ نظر جان لیا ہے۔میں مناسب وقت پر حقائق سامنے لاوں گا۔ ایل جی سنہا نامہ نگاروں کی طرف سے لاوے پورہ ’انکاونٹر ‘اور اس میں ہوئی ہلاکتوں کے بارے میں پوچھنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ یاد رہے کہ 30 دسمبر کو لاوے پورہ میں پولیس کے مطابق چارجنگجو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق جنوبی اضلاع پلوامہ اور شوپیان سے تھا۔ مہلوکین کے گھروالوں نے تاہم الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے بچے جنگجو نہیں بلکہ عام شہری تھے اور اُنہیں بقول انکے ایک فرضی معرکہ آرائی میں جاں بحق کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 908722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908722/4g-انٹرنیٹ-سروس-کی-بحالی-سے-متعلق-عنقریب-خوشخبری-دی-جائیگی-ایل-جی-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org