0
Thursday 7 Jan 2021 20:10

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان کا مرکزی دھرنا چوک نواں شہر میں جاری

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان کا مرکزی دھرنا چوک نواں شہر میں جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ہے، دھرنے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، سخت سردی کے باوجود دھرنے کے شرکاء کے پایہ استقلال میں لغزش نہ آئی، دھرنے کی قیادت علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ عظیم حرنجفی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا فرمان علی صفدری، مولانا ہادی حسین، مولانا عمران ظفر، مولانا تنویر صدیقی، سلیم صدیقی، مہر سخاوت علی، فخر نسیم صدیقی، باقر خان بلوچ، ثقلین ظفر اور عاطف حسین نے کی۔ دھرنے میں شیعہ علماء کونسل کے رہنمائوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پوری قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ دہشت گردی کے عفرہت نے ستر ہزار انسانی جانوں کو نگل لیا۔ظلم و بربریت کا یہ کھیل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، بلوچستان کے علاقے مچھ میں محنت کشوں کو جس بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا اس نے پورے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں ہیں۔ اس سے بڑھ کر کیا ظلم ہوگا کہ شہید ہونے والوں میں پانچ سگے بھائی بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دہشت گرد سزا سے بچ جاتے ہیں جس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہوئے ہیں۔ ذمہ دارن ادارے واضح کریں کہ دہشت گردی کے واقعات میں قتل ہونے والے ہزاروں افراد کے کتنے قاتلوں کو آج تک پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔ افغانستان میں جو مجاہد بن جاتے ہیں اپنے وطن میں وہ لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں۔ ملک دشمن عناصر جس سزا کے مستحق تھے آج تک وہ اس سے بچے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ کمیونٹی گزشتہ پانچ روز سے منفی سات کی شدید سردی میں بیٹھے اپنے مطالبات کی منظوری کے منتظر ہیں۔ ان کے مطالبات تسلیم ہونے سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا، ریاست کا سربراہ باپ کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم کے کوئٹہ جانے سے ان کے قد کاٹھ میں مزید اضافہ ہوگا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہزاروں جنازے اٹھانے کے باوجود حب الوطنی کے گن گانے والے ہزارہ قبیلے کے ساتھ سرد روی حکومت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت میں پورے پاکستان سے لوگ گھروں سے نکل آئے ہیں، یہ آواز پوری دنیا تک پھیلے گی، ہم مظلومین کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، ہمیں دنیا کی پروا نہیں ہم نے اللہ کو راضی کرنا ہے، انہوں نے کہا کہا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے، وہاں ہزارہ قبیلہ ہزاروں جنازے اٹھا چکا ہے وہاں بھرپور آپریشن کی شدید ضرورت ہے، دھرنے سے جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالروف لودھی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راو عارف رضوی، سرائیکی رہنما مظہر عباس کات، احمد نواز سومرو، امیر حسین گیلانی، شہریار حیدر، اظہر بلوچ نے خطاب کیا جبکہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میجر محمد اقبال چغتائی، محمد ارشد قادری، محمد رفیق نورانی، عبدالرحمان مصطفوی، محمد حسن، مطلوب حسین بخاری، مہدی الحسن شاہ، زوار حسین لنگاہ، حسنین بخاری، خلیفہ اقبال حسین، اظہر حسین، مداح حسین، رونق عباس، ذیشان عباس، وسیم زیدی، دلاور زیدی، ندیم عباس کاظمی، یاسر صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 908755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش