QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم نے ملتان میں دھرنوں کی توسیع کردی، ملتان میں تین دھرنے شروع

7 Jan 2021 20:39

 دوسری جانب سیداں والا بائی پاس پر دیے جانے والے دھرنے کے باعث ہیڈ محمد والا پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں، ملتان کے مرکزی دھرنے چوک نواں شہر سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت فی الفور متاثرین کی دادرسی کرے بصورت دیگر موٹروے اور ایئرپورٹ بھی بند کردیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او نے ملتان میں دھرنوں کا دائرہ وسیع کردیا، چوک نواں شہر کے بعد سیداں والا بائی پاس اور نادر آباد پھاٹک پر دھرنا شروع کردیا، جس کے بعد ملتان میں دھرنون کی تعداد تین ہوگئی، نادرآباد پھاٹک پر دیے گئے دھرنے میں شرکاء نے ریلوے پھاٹک بند کردیے اور ریلوے ٹریک پر لکڑیاں رکھ کر ریلوے ٹریک بند کردیا، دوسری جانب سیداں والا بائی پاس پر دیے جانے والے دھرنے کے باعث ہیڈ محمدوالا پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں، ملتان کے مرکزی دھرنے چوک نواں شہر سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت فی الفور متاثرین کی داد رسی کرے بصورت دیگر موٹروے اور ایئرپورٹ بھی بند کردیں گے۔


خبر کا کوڈ: 908759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908759/ایم-ڈبلیو-نے-ملتان-میں-دھرنوں-کی-توسیع-کردی-تین-دھرنے-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org