0
Thursday 7 Jan 2021 21:28

گورنر پنجاب چودھری سرور کی لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں شرکت، اظہار یکجہتی

کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں آپ کیساتھ برابر کے شریک ہیں، چودھری سرور
گورنر پنجاب چودھری سرور کی لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں شرکت، اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں دوسرے روز سے جاری دھرنے میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم آپ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حاضر ہوئے ہیں اور کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں آپ کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ ضرور جائیں گے اور پنجاب کے سارے عوام شیعہ ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری نے دھرنا شرکاء سے اظہار یکجہتی کی اور شرکائے دھرنا کی پولیس کے ناروا سلوک پر شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سی سی پی او اور ڈی سی ملاقات کر کے تنبیہ کریں گے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، جب تک شہدا کے لواحقین دھرنا ختم نہیں کرتے ہم اسی طرح دھرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں اور مشیران کے غلط مشوروں کو ترک کریں اور فوراکوائٹہ جائیں اور لواحقین کو انصاف دلوائیں۔
خبر کا کوڈ : 908765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش