0
Thursday 7 Jan 2021 23:08

سانحہ مچھ کیخلاف پشاور میں مختلف شیعہ تنظیموں کا احتجاجی دھرنا

سانحہ مچھ کیخلاف پشاور میں مختلف شیعہ تنظیموں کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ آل شیعہ پارٹیز پشاور کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی دھرنا دیا گیا، اس موقع پر امامیہ جرگہ کے صوبائی رہنماء مظفر علی اخونزادہ، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن، جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ عابد حسین شاکری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہلسنت علمائے کرام کے ایک وفد نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور مظاہرین اور کوئٹہ کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ علاوہ ازیں مختلف شیعہ تنظیموں کے پلیٹ فارم آل شیعہ پارٹیز نے کل بروزِ جمعتہ المبارک ایک بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام ملی تنظیمیں بھرپور شرکت کرینگی۔ اس بات کا فیصلہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جو امام بارگاہ علمدار کربلا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ کل نمازِ جمعہ کے فوراً بعد 2 بجے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار سے علماء کرام کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس برآمد ہوگا جو قصہ خوانی پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 908769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش