QR CodeQR Code

پاکستان کی افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت

8 Jan 2021 00:45

اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والے فائرنگ پر پاک فوج نے فوری جوابی کاروائی کرتے فائرنگ کا موثر جواب دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کرے اور افغان حکومت افغانستان میں پناہ گاہیں حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 908779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908779/پاکستان-کی-افغان-سرزمین-سے-ہونے-والے-دہشت-گرد-حملے-کے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org