0
Friday 8 Jan 2021 01:03

ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سے زیادہ بیرون کا معاملہ ہے، فواد چوہدری

ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سے زیادہ بیرون کا معاملہ ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کی کلنگ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سے زیادہ بیرون کا معاملہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جا رہے ہیں، انہیں جانا بھی چاہیئے، ماضی کی نسبت آج کے حالات مختلف ہیں، ریاست نے ایسے اقدامات کیے، جس کی وجہ سے حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے ساتھ معاملات اچھے ہینڈل نہیں ہوئے، جتنے ہونے چاہیئے تھے، ہزارہ برادری کی کلنگ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سے زیادہ بیرون کا معاملہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں باقاعدہ بیرونی ہاتھ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ماضی میں بھی ایسی سازشیں ہوتی رہیں، مودی اور اجیت دوول کی باقاعدہ بلوچستان میں دہشت گردی کی پالیسی ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ خالق ہزارہ نے کل بتایا تھا کہ میتوں کی تدفین کر دی جائے گی، لیکن کچھ عناصر ہیں جو میتوں کی تدفین نہیں ہونے دے رہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت نے بھی کہا ہے 7 افغان شہریوں کی میتیں ہیں، 3 افغان فیملیز نے میتوں کی حوالگی کیلئے درخواست دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 908784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش