0
Friday 8 Jan 2021 01:34

ڈی آئی خان، اہل تشیع نماز جمعہ دھرنے کے مقام پہ ادا کیجائے گی، خطیب جامع مسجد

ڈی آئی خان، اہل تشیع نماز جمعہ دھرنے کے مقام پہ ادا کیجائے گی، خطیب جامع مسجد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جمعہ کا مرکزی اجتماع احتجاجی دھرنے کے مقام سرکلر روڈ پہ منعقد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق شہدائے مچھ کے ورثاء سے اظہار یک جہتی اور قاتلوں کی سرکوبی کیلئے ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دینی جماعتوں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے سے مقامی و غیر مقامی ذاکرین، علماء، خطبا خطاب کر رہے ہیں، جبکہ سیاسی جماعتوں کے مقامی و صوبائی نمائندے وقفے وقفے سے احتجاجی دھرنے میں شریک ہو کر اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔ دھرنے کے دوسرے روز مجلس عزا کے بعد خطیب جامع مسجد یاعلی (ع) المعروف مسجد لاٹو فقیر مولانا غضنفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نماز جمعہ مسجد کے بجائے یہیں دھرنے کے مقام پہ ادا کی جائے گی اور نماز جمعہ کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 908789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش