QR CodeQR Code

سانحہ مچھ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اے پی سی بلانی پڑی تو بلائیں گے، یوسف رضا گیلانی

8 Jan 2021 14:07

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ بہت افسوسناک ہے، سیاسی طور پر نہیں، بھائی چارے کی بنیاد پر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ بہت افسوسناک ہے، سیاسی طور پر نہیں، بھائی چارے کی بنیاد پر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اے پی سی بلانی پڑی تو بلائیں گے۔ سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کوئٹہ پہنچے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 908797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908797/سانحہ-مچھ-ایسے-واقعات-کو-روکنے-کے-لیے-اے-پی-سی-بلانی-پڑی-بلائیں-گے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org