0
Friday 8 Jan 2021 02:42

زاہدان، شیعہ سنی ایرانی علماء کیجانب سے شہدائے مچھ کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی

زاہدان، شیعہ سنی ایرانی علماء کیجانب سے شہدائے مچھ کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سرحد کے قریب واقع ایرانی شہر زاہدان میں علمائے اہل سنت و اہل تشیع کی جانب سے شہدائے مچھ کے لواحقین ساتھ یکجہتی اور تعزیت کے اظہار کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ زاہدان میں واقع پاکستانی کونسلیٹ کے سامنے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں شیعہ سنی علماء نے شرکت کی اور دہشتگردی و مذہبی منافرت کے خلاف نعرے لگائے جبکہ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر "مظلومین کے ہم حامی ہیں"، "شہدائے کوئٹہ کی تسلیت عرض ہے"، "پاکستانی قوم ہم تمہارے ساتھ ہیں" اور "ایران پاکستان کے غم میں شریک ہے" جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک بڑی تعداد میں مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مذہبی دہشتگردی کی شدید مذمت کی دونوں ممالک کی برادر عوام کو ایک دوسرے کے غم میں برابر کا شریک قرار دیا۔

واضح رہے کہ 4 جنوری 2020ء کے روز کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ہزارہ برادری کے 11 افراد کو جو مچھ میں واقع کوئلے کی ایک کان میں مزدوری کرتے تھے، دہشتگردوں کی جانب سے ہاتھ پیر باندھ کر قتل کر دیا گیا تھا جن کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر تاحال احتجاج کیا جا رہا ہے۔ شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود وہاں تشریف لائیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی عملی یقین دہانی کرواتے ہوئے قاتلوں کے خلاف فی الفور کارروائی کا آغاز کریں جبکہ وزیراعظم کی جانب سے تاحال کوئی یقینی بات نہیں کہی جا رہی۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان، کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سمیت ملک کے کئی ایک بڑے شہروں میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہوچکے ہیں۔









خبر کا کوڈ : 908799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش