QR CodeQR Code

جوبائیڈن نے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے والوں کو دہشتگرد قرار دیدیا

8 Jan 2021 11:19

نومنتخب امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پولیس ٹرمپ کے حامیوں سے نرم برتاؤ رکھتی ہے لیکن نسل پرستی کے خلاف مظاہرین سے سختی برتی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو مقامی دہشتگرد قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کانگریس کی عمارت پر حملہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صدر ٹرمپ نے جمہوری اداروں پر حملہ کیا۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی، ملکی عزت، سالمیت اور آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پولیس ٹرمپ کے حامیوں سے نرم برتاؤ رکھتی ہے لیکن نسل پرستی کے خلاف مظاہرین سے سختی برتی جاتی ہے۔ نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد مقامی دہشت گرد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 908822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908822/جوبائیڈن-نے-پارلیمنٹ-پر-حملہ-کرنے-والے-والوں-کو-دہشتگرد-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org