0
Friday 8 Jan 2021 12:11
اگر آج تدفین کر دیں تو آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا

ہزارہ برادری لاشیں دفنائے بلیک میل نہ کرے، عمران خان

ہزارہ برادری لاشیں دفنائے بلیک میل نہ کرے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری آج تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ جاؤں گا، لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں شاید ہزارہ برادری پر سب سے زیادہ ظلم ہوا اور مجھے سب سے زیادہ پتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیسا ظلم ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ کو کوئٹہ بھیجا، پھر دو وفاقی وزراء کو بھیجا، ہزارہ کمیونٹی کو یہ بتانے کے لیے بھیجا کہ یہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرین کے تمام مطالبات مان چکے ہیں، لیکن ان کا ایک مطالبہ ہے کہ وزیرعظم آئے تو شہداء کو دفنائیں گے۔

ان کو کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا، اس طرح ہر کوئی بلیک میل کرے گا، خاص طور پر ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ اڑھائی سال سے کرپشن کیسز معاف کرنے کے لیے بلیک میل کر رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دھرنے کے شرکاء اگر آج تدفین کر دیں تو آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، ہم نے سارے مطالبات مان لیے ہیں، لیکن یہ نہیں کرسکتے کہ شرط لگائیں، پہلے دفنائیں، اگر آج دفناتے ہیں تو آج گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ آؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 908834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش