0
Friday 8 Jan 2021 13:28

اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں، شیخ رشید

اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہو رہے ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں۔اسلام آباد کی پولیس اکیڈمی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ساری چیک پوسٹس ختم کیں، 6 وارداتوں میں سے 4 کے ملزمان پکڑ لئے، ویزے آن لائن کر کے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 19 جنوری کو اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے، فارن فنڈنگ میں پی پی اور (ن) لیگ کے دستخط نہیں ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہوں گے، پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں، ہماری رائے سے پہلے ہی وزیراعظم کوئٹہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں، حملے میں جو افغان شہید ہوئے ان کے لواحقین کو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 908853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش