QR CodeQR Code

منڈی بہاوالدین، سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج

8 Jan 2021 13:58

پریس کلب کے سامنے شہدا کوئٹہ کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔ اس دوران شرکا نے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مختلف ڈویژنز اور اضلاع کے صدر مقامات پر دھرنے شروع کر رکھے ہیں۔ آئی ایس او گوجرانولا ڈویژن کے یونٹ منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے شہدا کوئٹہ کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔ اس دوران شرکا نے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ احتجاج کرنیوالے شرکا سے مجلس وحدت امسلمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام قمر عباس نے خطاب کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 908859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908859/منڈی-بہاوالدین-سانحہ-مچھ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org