QR CodeQR Code

آئی ایس او کے کارکن گھروں سے نکلیں، اب گھروں میں رہنا جائز نہیں، عارف الجانی

8 Jan 2021 14:17

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تمام کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ دھرنوں میں شریک ہوں، ہزارہ مظلوموں سے اظہار یکجہتی کریں، دہشت گردی کی مذمت اور حکومت سے برات کا اظہار کریں۔ انہون ںے کہا کہ حکومت کی بے حسی سے مظلوموں کا درد بڑھا ہے، وزیراعظم یاد رکھیں کہ ہم نے اگر ’’گو عمران گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا تو پھر کوئی قوت انہیں اقتدار میں نہیں رکھ سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے لاہور سے ملک بھر کے کارکنوں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کے تمام کارکن اب گھروں سے نکل آئیں، ان کا گھر میں رہنا جائز نہیں۔ عارف حسین الجانی کا کہنا تھا کہ وہ تمام کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ دھرنوں میں شریک ہوں، ہزارہ مظلوموں سے اظہار یکجہتی کریں، دہشت گردی کی مذمت اور حکومت سے برات کا اظہار کریں۔ انہون ںے کہا کہ حکومت کی بے حسی سے مظلوموں کا درد بڑھا ہے، وزیراعظم یاد رکھیں کہ ہم نے اگر ’’گو عمران گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا تو پھر کوئی قوت انہیں اقتدار میں نہیں رکھ سکے گی۔ عمران خان مظلوموں کی آہ سے ڈریں۔

مرکزی صدر نے ملک بھر میں موجود امامیہ سکاوٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ دھرنوں کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں اور دھرنوں میں موجود رہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ دھرنوں کا اہتمام کریں، پہلے سے جاری دھرنوں میں سہولیات کی فراہمی میں بھی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئٹہ کے مظلوموں کو انصاف نہیں مل جاتا دھرنے جاری رکھے جائیں اور قائدین کے لائحہ عمل کی پیروی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھرنے ایک سال تک بھی جاری رہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 908862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908862/ا-ئی-ایس-او-کے-کارکن-گھروں-سے-نکلیں-اب-میں-رہنا-جائز-نہیں-عارف-الجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org