QR CodeQR Code

ناجائز اسرائیلی قبضے کیبعد سے تاحال 1 لاکھ فلسطینی شہید

8 Jan 2021 16:06

فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سال 1948ء کے "یوم النکبۃ" سے لیکر سال 2020ء تک غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں 1 لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جنمیں سے صرف 11 ہزار کا تعلق سال 2000ء تا 2005ء تک جاری رہنے والے دوسرے انتفاضہ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سال 1948ء کے "یوم النکبۃ" سے لے کر سال 2020ء تک غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں 1 لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے صرف 11 ہزار کا تعلق سال 2000ء تا 2005ء تک جاری رہنے والے دوسرے انتفاضہ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ء میں فلسطین پر مسلط کردہ اسرائیل کی 51 روزہ جنگ میں 2 ہزار 240 فلسطینی شہری شہید ہوئے تھے جن میں سے 2 ہزار 181 کا تعلق غزہ کی پٹی سے تھا۔ وفا کا لکھنا ہے کہ علاوہ ازیں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 2019ء میں 151 اور سال 2020ء میں 48 فلسطینی شہری بھی شہید کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ سال 13 فلسطینی شہریوں کے اجساد خاکی فلسطینی حکومت کو تحویل نہیں دیئے تھے جبکہ غاصب صیہونی رژیم کے پاس شہید ہونے والے فلسطینیوں کے کل 73 جنازے موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 908881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908881/ناجائز-اسرائیلی-قبضے-کیبعد-سے-تاحال-1-لاکھ-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org