0
Friday 8 Jan 2021 16:09

کراچی، ناصر حسین شاہ کی نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میں شرکت

کراچی، ناصر حسین شاہ کی نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ وزیر مذہبی امور و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں نمائش چورنگی پر جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ وزیر اعلی سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مچھ کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کے لئے دھرنے میں آئے ہیں، سانحہ مچھ دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدء کے لواحقین کے ساتھ غم میں شریک ہیں، عمران خان انتظامی طور پر نہ سہی اخلاقی طور پر ہی لواحقین سے ملنے آجائیں تاکہ جنازوں کی تدفین ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 908882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش