0
Friday 8 Jan 2021 16:46

بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ خون سفید ہوگیا، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی زیادتی کے بعد قتل ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور کی نشتر کالونی گذشتہ روز قتل ہونے والے آٹھ سالہ ارسلان کیس میں انویسٹی گیش پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کوئی اور نہیں مقتول کا سگا بھائی تھا، جس نے زیادتی کے بعد ارسلان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہو چکی ہے جبکہ مقتول بچے کے بڑے بھائی کی عمر سولہ سال ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کرنیوالے ملزم فیضان نے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے، بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

وزیراعلٰی پنجاب نے نشتر کالونی کے علاقے میں آٹھ سالہ بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی، اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ مقتول بچے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلٰی عثمان بزدار نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی۔ گذشتہ روز نشتر کالونی سے چند روز قبل اغوا ہونے والے آٹھ سال کے ارسلان کی لاش روہی نالہ سے برآمد ہوئی تھی، بچے کی گمشدگی پر مقامی پولیس نے پہلے ٹال مٹول سے کام لیا اور مقدمہ نہیں درج کیا، بعدازاں ایس پی کی مداخلت پرمقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ارسلان کو قتل کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 908898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش