0
Friday 8 Jan 2021 17:25
وزیراعظم کا بیان شہداء اور انکے ورثاء کی توہین ہے، شیعہ علماء کونسل

ڈی آئی خان، سانحہ مچھ اور وزیراعظم کے بیان کیخلاف احتجاجی ریلی

وزیراعظم مستعفی ہو اور آرمی چیف، چیف جسٹس بربریت کا نوٹس لیں
ڈی آئی خان، سانحہ مچھ اور وزیراعظم کے بیان کیخلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مچھ کے خلاف اور شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) سے برآمد ہوئی، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر مولانا محمد رمضان توقیر نے کی۔ احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے گزر کر احتجاجی دھرنے میں آکر ضم ہوگئی، جس کے بعد دھرنے کے شرکاء کی تعداد سینکڑوں سے بڑھ کر ہزاروں میں بدل گئی۔ احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر سانحہ مچھ کے مظلوموں کے حق اور حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ روز سے ہزارہ برادری گیارہ شہداء کی لاشیں سڑک پر رکھ کر حکومت سے اس ناحق خون کا انصاف مانگ رہی ہے مگر نااہل و بے حس حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ حکمران اقتدار کی ہوس میں اندھے ہوچکے ہیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مظلوموں کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک چھڑک رہے ہیں اور وہاں جانا تو دور کی بات الٹا شہداء اور ان کے لواحقین کی توہین کر رہے ہیں۔ واقعی پاکستان میں تبدیلی آگئی۔ مظاہرین نے وزیراعظم کے کوئٹہ نہ جانے کے اعلان پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہداء کی توہین قرار دیا۔ مظاہرین و مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب یا مسلک میں کسی انسان کا قتل انسانیت کا قتل تصور کیا گیا ہے۔ سانحہ مچھ مذہب کے نام پر قتل اور دہشت گردی ہے۔ تمام مذاہب اور مسالک کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے، مظاہرین نے وزیراعظم کو فوری طور پر اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا اور آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اس واقعہ پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 908905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش